قنات
معنی
١ - کپڑے کی دیوار یا اوٹ جسے زمین پر کھڑا کرنے کے لیے تھوڑے تھوڑے فاصلے پر بانس سلے ہوتے ہیں، کپڑے کی بنی ہوئی اوٹ نیز خیمہ، دیوار کا قائم مقام پردہ۔ "کمپارٹمنٹ کے دروازے سے پینس تک سفید کٹاؤ کے کام کی سرخ قنات لگائی گئی۔" ( ١٩٨٧ء، گردش رنگ چمن، ١٢٠ )
اشتقاق
ترکی زبان سے ماخوذ اسم 'قنات' ہے اردو میں اصل معنی کے ساتھ داخل ہوا اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٨٠ء میں "کلیات سودا" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں