قہقہہ
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - ٹھٹا، کھلکھلا کر ہنسنا، زور کی ہنسی، قَہْ قَہْ کی آواز نکالنا۔ "اسمائیل کے بیٹھتے ہی پھر زور کا قہقہہ پڑا"۔ ( ١٩٨٧ء صلائے عام، ١٩ )
اشتقاق
عربی زبان سے اردو میں داخل ہوا اور ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - ٹھٹا، کھلکھلا کر ہنسنا، زور کی ہنسی، قَہْ قَہْ کی آواز نکالنا۔ "اسمائیل کے بیٹھتے ہی پھر زور کا قہقہہ پڑا"۔ ( ١٩٨٧ء صلائے عام، ١٩ )
اصل لفظ: قہَقہَ