قیادت

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - رہنمائی، رہبری کرنے کا عمل، رہبری، رہنمائی نیز سربراہی۔ "عوامی سطح پر تو پارٹی کی مقبولیت ہمہ گیر تھی، لیکن قیادت کی صفیں غیر منظم تھیں۔"      ( ١٩٨٧ء، اور لائن کٹ گئی، ٢٧ )

اشتقاق

عربی زبان سے ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ عربی سے اردو میں اصل حالت کے ساتھ داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہل ١٩٠٧ء کو "امہات الامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - رہنمائی، رہبری کرنے کا عمل، رہبری، رہنمائی نیز سربراہی۔ "عوامی سطح پر تو پارٹی کی مقبولیت ہمہ گیر تھی، لیکن قیادت کی صفیں غیر منظم تھیں۔"      ( ١٩٨٧ء، اور لائن کٹ گئی، ٢٧ )

اصل لفظ: قاد
جنس: مؤنث