قیامتی
قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )
معنی
١ - غضب کا، قیامت کا نیز افراتفری کا، نفسا نفسی کا۔ "یا اللہ کیا قیامتی وقت آ گیا ہے۔" ( ١٩٨٧ء، روز کا قصہ، ١٨٤ )
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قیامت' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ نسبت ملانے سے 'قیامتی' بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٨٣ء میں "دربار اکبری" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - غضب کا، قیامت کا نیز افراتفری کا، نفسا نفسی کا۔ "یا اللہ کیا قیامتی وقت آ گیا ہے۔" ( ١٩٨٧ء، روز کا قصہ، ١٨٤ )
اصل لفظ: قِیامَت