لاجواب
قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )
معنی
١ - جس کا جواب نہ ہو، بے نظیر، لاثانی، بے مثال، یکتا، اعلٰی۔ "تری خاطر یہ لاجواب منصوبہ بنایا ہے۔" ( ١٩٩٠ء، بھولی بسری کہانیاں، بھارت، ٦٧٨:٢ ) ٢ - جس سے جواب نہ بن پڑے، جواب سے معذور، چپکا، خاموش۔
اشتقاق
عربی حرف نفی 'لا' کے ساتھ عربی اسم 'جواب' لگانے سے مرکب 'لاجواب' اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - جس کا جواب نہ ہو، بے نظیر، لاثانی، بے مثال، یکتا، اعلٰی۔ "تری خاطر یہ لاجواب منصوبہ بنایا ہے۔" ( ١٩٩٠ء، بھولی بسری کہانیاں، بھارت، ٦٧٨:٢ )