لاجونتی
معنی
١ - شرمیلی، باحیا، پاکدامن عورت۔ "اس جان حیا نے لجا کر آنکھوں کے پردے گرا لیے اور لاجونتی کی طرح سمٹ کر چادر اور چار دیواری میں محبوس ہو گئی۔" ( ١٩٨٩ء، سمندر اگر میرے اندر گرے، ٩٠ ) ٢ - چھوئی موئی کا پودا۔ "ایسا معلوم ہوتا تھا، کہ لاجونتی کی ڈالی جسے کسی نے چھو لیا ہو، جھوم رہی ہے۔" ( ١٩٢٨ء، ناٹک کتھا، ١٠ )
اشتقاق
پراکرت زبان سے ماخوذ اسم 'لاجونت' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ تانیث لگانے سے 'لاجونتی' بنا۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٨ء کو "ناٹک کتھا" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں