لازوال
معنی
١ - جس کو زوال نہ ہو، غیرفانی، مستقل ہمیشہ رہنے والا، ازلی، ابدی۔ "اس کے دو پیٹ تھے اور ہر پیٹ اتنا بڑا تھا جتنی کوئی جھیل، اس کی جسمانی قوت لازوال تھی۔" ( ١٩٩٠ء، بھولی بسری کہانیاں، بھارت، ٣١:٢ )
اشتقاق
عربی حرف نفی 'لا' کے ساتھ اسم 'زوال' لگانے سے مرکب 'لا زوال' اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٤ء کو "تذکرۂ غوثیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں