لامحدود
معنی
١ - جسکی حدو انتہا نہ ہو، حد بندی سے پرے، حدود سے ماورا، بے حدو حساب۔ میں ترا عبد تو مرا معبود ایک محدود ایک لا محدود ( ١٩٨٣ء، حصارانا، ١٣٧ ) ١ - [ فلسفہ ] انسان مطلق۔ "یہ وہ لامحدود تھا، جو تمہارے اندر ہے۔" ( ١٩٧٣ء، النبیۖ، ١٤٢ )
اشتقاق
عربی زبان میں حرف نفی ' لا' کے ساتھ عربی صفت 'محدود' لگانے سے مرکب 'لامحدود' اردو میں بطور صفت اور گا ہے بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٠٨ء کو "اساس الاخلاق" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - [ فلسفہ ] انسان مطلق۔ "یہ وہ لامحدود تھا، جو تمہارے اندر ہے۔" ( ١٩٧٣ء، النبیۖ، ١٤٢ )