لاولد
معنی
١ - جس کے اولاد نہ ہو، جس سے کوئی پیدا نہ ہوا ہو۔ "غالب ایک لحاظ سے لاولد تھے . سولہ سالہ ازدواجی زندگی میں ان کے سات بچے پیدا ہوئے لیکن کوئی بھی بحیات نہ تھا۔" ( ١٩٨٩ء، اردو نامہ، لاہور، اپریل، ٧ )
اشتقاق
عربی زبان میں اسم 'ولد' کے ساتھ عربی حرف نفی 'لا' بطور لاحقہ لگانے سے مرکب 'لاولد' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٥٤ء کو "گنج شریف" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں