لاچار
معنی
١ - جس کے پاس چارۂ کار نہ ہو، ناچار، مجبور، بے بس، بے چارہ، (مجازاً) اپاہج، معذور۔ ہم بھی شکستہ پائی سے لاچار ہو گئے منزل سے دور خوگر آزاد ہو گئے ( ١٩٨٨ء، مرج البحرین، ٩٣ ) ١ - مجبوراً، ہار مان کر، بے بس ہو کر۔ "لاچار ان ہی کے مضامین میں، ایم ایس سی کی فرسٹ کلاس ڈگری بھی مارلی۔" ( ١٩٨٨ء، جب دیواریں گریہ کرتی ہیں، ١٥١ )
اشتقاق
عربی حرف نفی 'لا' کے ساتھ فارسی اسم 'چارہ' کی تخفیف 'چار' لگانے سے مرکب 'لاچار' اردو میں بطور صفت اور گا ہے بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٣٩ء کو "کلیات سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - مجبوراً، ہار مان کر، بے بس ہو کر۔ "لاچار ان ہی کے مضامین میں، ایم ایس سی کی فرسٹ کلاس ڈگری بھی مارلی۔" ( ١٩٨٨ء، جب دیواریں گریہ کرتی ہیں، ١٥١ )