لاچارگی

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - لاچاری، مجبوری، معذوری، بے بسی نیز مفلسی۔ "عوام کی غربت، مفلسی، محتاجی، لاچارگی اور غریبی کے دُکھ جھلکتے ہیں۔"      ( ١٩٨٦ء، تاریخ اور آگہی، ٨٢ )

اشتقاق

عربی زبان سے مشتق اسم 'لا' بطور سابقہ نفی کے بعد سنسکرت اسم 'چارہ' کی تخفیف 'چار' کے ساتھ 'گی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٤١ء کو "دیوانِ شاکر ناجی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - لاچاری، مجبوری، معذوری، بے بسی نیز مفلسی۔ "عوام کی غربت، مفلسی، محتاجی، لاچارگی اور غریبی کے دُکھ جھلکتے ہیں۔"      ( ١٩٨٦ء، تاریخ اور آگہی، ٨٢ )

جنس: مؤنث