لاینحل
معنی
١ - جو حل نہ ہو سکے (مسئلہ وغیرہ) جس کے حل کرنے کی ضرورت ہے، غیر حل شدہ، جو کھل نہ سکے (گرہ وغیرہ)۔ "ابھی بہت سے معاملات لاینحل پڑے ہیں۔" ( ١٩٨٩ء، سمندر اگر میرے اندر گرے، ٧٩ )
اشتقاق
عربی زبان سے متعلق اسم 'لا' بطور سابقہ نفی کے بعد عربی اسم 'ینحل' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٥٤ء کو "ریاض غوثیہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں