لخت

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - ٹکڑا، جزو (کسی چیز کا) حصہ۔  زہرا کے جگر کا جگر اس وقت ہے صد لخت دل پر شہ مظلوم کے سنگ آتا ہے اور سخت      ( ١٨٧٥ء، دبیر، دفتر ماتم، ٨٣:٦ ) ٢ - مقدار قلیل، لوہے کا گزر۔ (پلیٹس، فرہنگ آصفیہ)۔

اشتقاق

اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں فارسی ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٠٧ء کو "کلیات ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مذکر