لفظیات
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - ذخیرۂ الفاظ (کسی زبان، مصنف یا شخص کا) لفظی سرمایہ۔ "شاعر کی اپنی مخصوص لفظیات اور رمزیات بھی ہوتی ہیں۔" ( ١٩٨٧ء، سخن در سخن، ٢٣ )
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ اسم 'لفظ' کے ساتھ 'یات' بطور لاحقۂ جمع برائے علم و فن لگانے سے 'لفظیات' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٥٦ء کو "زبان اور علم زبان" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - ذخیرۂ الفاظ (کسی زبان، مصنف یا شخص کا) لفظی سرمایہ۔ "شاعر کی اپنی مخصوص لفظیات اور رمزیات بھی ہوتی ہیں۔" ( ١٩٨٧ء، سخن در سخن، ٢٣ )
اصل لفظ: لفظ
جنس: مؤنث