لنڈ
معنی
١ - کٹے ہوئے سر کا تڑپتا ہوا (جسم)، بے سر کا (دھڑ)، کٹا ہوا، بے پتوں اور بے ٹہنیوں کا سوکھا ہوا، ٹھنٹ۔ (فرہنگ آصفیہ، جامع اللغات) ١ - سر کٹا ہوا دھڑ۔ "ہندی الفاظ لنڈ (سر کٹا ہوا دھڑ) لنڈا اور لنڈورا. اس سے رشتہ رکھتے ہیں۔" ( ١٩٦٢ء، فن تحریر کی تاریخ، ٣٣٤ )
اشتقاق
ہندی زبان سے ماخوذ اسم 'ٹنڈ' کا محرف ہے۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور صفت اور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٢ء کو "فن تحریر کی تاریخ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - سر کٹا ہوا دھڑ۔ "ہندی الفاظ لنڈ (سر کٹا ہوا دھڑ) لنڈا اور لنڈورا. اس سے رشتہ رکھتے ہیں۔" ( ١٩٦٢ء، فن تحریر کی تاریخ، ٣٣٤ )