لنگوٹیا

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - لنگوٹ بند۔ (فرہنگ آصفیہ، جامع اللغات) ٢ - لنگوٹ دار پتنگ۔ "طرح طرح کے پتنگ ہے . طوقیہ، خربوزیہ، لنگوٹیہ۔"      ( ١٨٨٠ء، فسانۂ آزاد، ١٤١:٤ ) ٣ - گہرا یار، بچپن کا دوست۔ "صاحب مولانا کے قیامِ حیدر آباد دکن کے زمانے کے لنگوٹیے تھے۔"      ( ١٩٨٩ء، جنہیں میں نے دیکھا، ٧٠ )

اشتقاق

سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'لنگوٹی' کے ساتھ 'ا' بطور لاحقۂ تذکیر و نسبت لگانے سے 'لنگوٹیا' بنا۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٣٠ء کو "کلیات نظیر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

٢ - لنگوٹ دار پتنگ۔ "طرح طرح کے پتنگ ہے . طوقیہ، خربوزیہ، لنگوٹیہ۔"      ( ١٨٨٠ء، فسانۂ آزاد، ١٤١:٤ ) ٣ - گہرا یار، بچپن کا دوست۔ "صاحب مولانا کے قیامِ حیدر آباد دکن کے زمانے کے لنگوٹیے تھے۔"      ( ١٩٨٩ء، جنہیں میں نے دیکھا، ٧٠ )

جنس: مذکر