لوازمہ
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - ضروری چیزیں، سامان، اسباب۔ "انہوں نے ایک بڑی ڈبیہ کتاب کی شکل کی بنوائی تھی جس میں پان کا پورا لوازمہ ہوتا تھا۔" ( ١٩٦٣ء، بزم خوش نفساں، ٧٠ )
اشتقاق
عربی زبان میں ماخوذ اسم 'لوازم' کے ساتھ 'ہ' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے 'لوازمہ' بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٤٦ء کو "قصّہ مہر افروز و دلبر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - ضروری چیزیں، سامان، اسباب۔ "انہوں نے ایک بڑی ڈبیہ کتاب کی شکل کی بنوائی تھی جس میں پان کا پورا لوازمہ ہوتا تھا۔" ( ١٩٦٣ء، بزم خوش نفساں، ٧٠ )
جنس: مذکر