لونڈی

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - لڑکی، مراد؛ زرخرید لڑکی، باندی، داسی، کنیز، ملازم لڑکی۔ "کیا مرد صرف اسی صورت میں عورت کو چاہتا ہے کہ وہ اس کی لونڈی بن کر رہے۔"      ( ١٩٨٧ء، پلک پلک سمٹی رات، ٥٧ ) ٢ - لڑکی، دختر، چھوکری، بیٹی۔ "ہندی میں لونڈی کا بھی یہی حال ہے لونڈی لڑکی ہی تھی، مگر بعد میں غلامی کے سلسلے نے اس کا بھی وہی حال کیا جو غلام کا ہوا تھا۔"      ( ١٩٢٣ء، سرگزشت الفاظ، ٨٦ )

اشتقاق

سنسکرت زبان میں اسم 'لونڈا' کی تانیت 'لونڈی' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتی ہے۔ ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مؤنث