لوگ
معنی
١ - بہت سے آدمی، اشخاص، افراد۔ "کچھ لوگ نو کیلی کیلوں کے بستر پر لیٹ جاتے ہیں کبھی نہاتے دھوتے بھی نہیں۔" ( ١٩٩٠ء، بھولی بسری کہانیاں، بھارت، ١٣٢:٢ ) ٢ - [ عورت ] شوہر، خصم، پتی۔ "تیرا لوگ پردیس گیا ہے۔" ( ١٨٦٨ء، رسوم ہند، ٤٨ ) ٣ - ذات، طبقہ۔ "ایک طرف نوکر لوگ بلبلیں لڑاتے ہیں۔" ( ١٨٦٢ء، خط تقدیر، ٦٨ ) ٤ - عزیز و اقارب، رشتہ دار، متعلقین۔ "تب ابراہیم جاں بحق ہوا . اور اپنے لوگوں میں جا ملا۔" ( ١٩٣٢ء، موسٰی کی توریت مقدس، ٨٨ )
اشتقاق
سنسکرت کے اصل لفظ 'لوک' کا محرف 'لوگ' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٠٣ء کو "نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں