لٹھا
معنی
١ - لکڑ، کڑی وغیرہ۔ "کچھ لٹھے سوکھ رہے کچھ کو آگ کے قریب رکھا ہوا ہے۔" ( ١٩٨١ء، سفر در سفر، ٢١ ) ٢ - [ مجازا ] دھات یا پتھر وغیرہ کی وہ لمبی سل جو سلیپر وغیرہ کی جگہ استعمال کی جائے۔ "مقبرے کی چھت کے لٹھے پتھر کے ہیں۔" ( ١٩٠٣ء، چراغ دہلی، ٤٣٩ ) ٤ - وہ لکڑی جس میں ٹھیلے یا بھارکس کا دھرا بٹھایا یا پیوست کیا جاتا ہے جو دھرے کی پکڑ اور مضبوطی کے لیے بطور پشتی دان کا کام دیتا ہے اور دھرے کو ٹیڑھا ہونے اور ٹوٹنے سے بچاتا ہے، بھونرا، جھاند، نسوری۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 114:5) ٥ - [ کنایۃ ] بہت موٹا۔ "لال دیر غصّے سے لال ہوا اور اپنا لٹھا سا ایک ہاتھ بڑھا کر گلفام کا دست نازک زور سے پکڑا۔" ( ١٩٥٦ء، لکھنؤ کا عوامی اسٹیج، ١٨١ )
اشتقاق
پراکرت زبان سے ماخوذ اسم 'لٹھ' کے ساتھ 'ا' بطور لاحقہ تکبیر لگانے سے 'لٹھا' بنا۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٠٣ء کو "اخلاق ہندی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - لکڑ، کڑی وغیرہ۔ "کچھ لٹھے سوکھ رہے کچھ کو آگ کے قریب رکھا ہوا ہے۔" ( ١٩٨١ء، سفر در سفر، ٢١ ) ٢ - [ مجازا ] دھات یا پتھر وغیرہ کی وہ لمبی سل جو سلیپر وغیرہ کی جگہ استعمال کی جائے۔ "مقبرے کی چھت کے لٹھے پتھر کے ہیں۔" ( ١٩٠٣ء، چراغ دہلی، ٤٣٩ ) ٥ - [ کنایۃ ] بہت موٹا۔ "لال دیر غصّے سے لال ہوا اور اپنا لٹھا سا ایک ہاتھ بڑھا کر گلفام کا دست نازک زور سے پکڑا۔" ( ١٩٥٦ء، لکھنؤ کا عوامی اسٹیج، ١٨١ )