لپٹانا
معنی
١ - ہم آغوش کرنا، چمٹانا، بدن سے چمٹانا۔ "دن میں کم سے کم دس بارہ لونڈے لپٹاتی ہو گی اور ایک درجن لونڈوں کو گلے لگاتی ہو گی۔" ( ١٨٩٢ء، خدائی فوجدار، ١٦٩:١ ) ٢ - چپکانا، گلے لگانا۔ خاک ڈالی بھائیوں نے قبر نے لپٹا لیا اپنا بیگانہ ہوا بیگانہ اپنا ہو گیا ( ١٩٠٧ء، دفتر خیال، ٨ ) ٣ - جوش محبت میں گلے لگانا اور چمٹانا، پیار کرنا۔ "ملکہ انہیں دیکھ کر خوش ہو گئی، انہیں لپٹایا چپٹایا۔" ( ١٩٤٥ء، الف لیلہ و لیلہ، ١٧٥:٦ ) ٤ - لپٹینا، ملفوف کرنا۔ "گلیم صد چاک کو میں اپنے بدن سے لپٹاتا جا رہا ہوں۔" ( ١٩٥٥ء، سرشار، ١١٣ )
اشتقاق
سنسکرت سے ماخوذ اسم 'لپٹ' کا تعدید'لپٹانا' اردو میں فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٦٠ء کو "نسخۂ عمل طب" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - ہم آغوش کرنا، چمٹانا، بدن سے چمٹانا۔ "دن میں کم سے کم دس بارہ لونڈے لپٹاتی ہو گی اور ایک درجن لونڈوں کو گلے لگاتی ہو گی۔" ( ١٨٩٢ء، خدائی فوجدار، ١٦٩:١ ) ٣ - جوش محبت میں گلے لگانا اور چمٹانا، پیار کرنا۔ "ملکہ انہیں دیکھ کر خوش ہو گئی، انہیں لپٹایا چپٹایا۔" ( ١٩٤٥ء، الف لیلہ و لیلہ، ١٧٥:٦ ) ٤ - لپٹینا، ملفوف کرنا۔ "گلیم صد چاک کو میں اپنے بدن سے لپٹاتا جا رہا ہوں۔" ( ١٩٥٥ء، سرشار، ١١٣ )