لڑاکا

قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )

معنی

١ - لڑنے جھگڑنے والا، جھگڑالو، جنگجو، تند مزاج۔ "میں نے سنا کہ وہ بڑی لڑاکا ہیں۔"      ( ١٩٣٥ء، بیگمات شاہان اودھ، ٧٢ ) ٢ - لڑنے والا، جنگی، بہادر۔ "تالابوں اور جنگلوں میں اپنے ماہر لڑاکا، ارفع روح ہتھیار چلانے میں طاق پتی نل کو ڈھونڈ رہی ہوں۔"      ( ١٩٩٠ء، بھولی بسری کہانیاں، بھارت، ٦٢٢:٢ )

اشتقاق

سنسکرت سے ماخوذ اسم 'لڑ' کے ساتھ 'اکا' بطور لاحقۂ صفت لگانے سے 'لڑاکا' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٠٥ء کو "آرائش محفل" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

اصل لفظ: لڑ