لہو
معنی
١ - خون، رکت، دم۔ "فیض اپنی بولی میں بات کرتا ہے، اور پھر موقع محل مختلف، ان کے لہو کو وہ زر سرخ سے تشبیہ دیتا ہے۔" ( ١٩٨٦ء، فیضان فیض، ٥٦ ) ٢ - [ مجازا ] اپنا یگانہ، ایک دادا یا باپ کی اولاد، قریبی رشتہ دار۔ (نوراللغات، فرہنگ آصفیہ)۔ ٣ - [ کنایۃ ] خمیر، سرشت، فطرت۔ مسلماں کے لہو میں ہے سلیقہ دلنوازی کا مروت حسن عالمگیر ہے مردان غازی کا ( ١٩٣٥ء، بال جبریل، ٥٠ )
اشتقاق
ہندی زبان سے ماخوذ 'لوہو' کا مخفف 'لہو' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٥١٨ء کو "دکنی ادب کی تاریخ" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - خون، رکت، دم۔ "فیض اپنی بولی میں بات کرتا ہے، اور پھر موقع محل مختلف، ان کے لہو کو وہ زر سرخ سے تشبیہ دیتا ہے۔" ( ١٩٨٦ء، فیضان فیض، ٥٦ )