مآب
معنی
١ - وہ جگہ جہاں انسان یا کوئی چیز لوٹ کر جائے، واپسی کی جگہ، جائے باز گشت، مرجع، ٹھکانا۔ وہی حاصل طلب و دعا وہی غایت سر مدعا وہی ہر مآب و مآل ہے وہ خدا ہے جل جلالہ ( ١٩٣٢ء، بے نظیر، کلام بے نظیر، ١٥٢ ) ٢ - تراکیب میں بطور جزو دوم مستعمل، بمعنی والا، ذوی وغیرہ، جیسے : عزت مآب، رسالت مآب، امارت مآب، مشیخت مآب وغیرہ۔ کاش اردو ہی میں ہو سارے دفاتر کا حساب کاش تقریریں کریں ارو میں سب عزت مآب ( ١٩٨٥ء، شوخئی تحریر، ١٣٤ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔