مآخذ
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - اخذ کرنے کے اصل ذریعے، بہت سے ماخذ، سر چشمے۔ "اس دوران میں نئے آخذ سے غالبیات میں اضافہ ہوا ہے۔" ( ١٩٨٨ء، تحقیق غالب، ٨٥ )
اشتقاق
عربی زبان سے مشتق اسم 'ماخذ' کی جمع ہے۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩١٥ء کو "فلسفۂ اجتماع" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - اخذ کرنے کے اصل ذریعے، بہت سے ماخذ، سر چشمے۔ "اس دوران میں نئے آخذ سے غالبیات میں اضافہ ہوا ہے۔" ( ١٩٨٨ء، تحقیق غالب، ٨٥ )
جنس: مذکر