مؤرخ

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - تاریخ کی کتاب لکھنے والا، تاریخ نویس، تاریخی کتابیں لکھنے والا، تاریخ کے فن سے واقف، سیرت نگار، وقائع نویس۔ "وہ بیک وقت محقق بھی ہیں اور مورخ بھی۔"      ( ١٩٩٤ء، ڈاکٹر فرمان فتح پوری، حیات و خدمات، ١٨٣:٣ ) ٢ - [ شاعری ]  قاعدۂ جمل سے تاریخ نکالنے والا، تاریخ گو۔ "مورخ کو چاہیے کہ جس صفت میں تاریخ کہے اوسکی صراحت مصاریع اولٰی یا خاص مادے میں ضرور کر دے۔"      ( ١٨٩٦ء، گلشن تاریخ، ١٥ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مزید فیہ کے باب تفعیل کے تحت اسم فاعل کے وزن پر مشتق کیا گیا کلمہ ہے۔ جو اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٩٣٩ء کو "افسانۂ پدمنی" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - تاریخ کی کتاب لکھنے والا، تاریخ نویس، تاریخی کتابیں لکھنے والا، تاریخ کے فن سے واقف، سیرت نگار، وقائع نویس۔ "وہ بیک وقت محقق بھی ہیں اور مورخ بھی۔"      ( ١٩٩٤ء، ڈاکٹر فرمان فتح پوری، حیات و خدمات، ١٨٣:٣ ) ٢ - [ شاعری ]  قاعدۂ جمل سے تاریخ نکالنے والا، تاریخ گو۔ "مورخ کو چاہیے کہ جس صفت میں تاریخ کہے اوسکی صراحت مصاریع اولٰی یا خاص مادے میں ضرور کر دے۔"      ( ١٨٩٦ء، گلشن تاریخ، ١٥ )

اصل لفظ: ارخ
جنس: مذکر