ماؤف
قسم کلام: صفت ذاتی
معنی
١ - (وہ عضو وغیرہ) جس کو صدمہ پہنچا ہو بے حس و حرکت، معطل۔ "میرے ہاتھ پیر بے جان ہو کر رہ گئے تھے اور دماغ بالکل ماؤف۔" ( ١٩٩٨ء، افکار، کراچی، اپریل، ٥٧ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨١٠ء کو "کلیات میر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں

اصل لفظ: اوف