مائی

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - ماں، اماں، والدہ، مادر۔ "مصرِ قدیم کی دھرتی ماتا یا مائی کی پوجا کا رواج وادی سندھ تک پہنچ گیا تھا"۔      ( ١٩٥٣ء، تاریخ مسلمانانِ پاکستان و بھارت، ١٠ ) ٢ - ضعیفہ، بڑھیا، بڑی بی (غیر اور محترم عورت سے خطاب کرنے کا کلمہ)۔ "تاج الملوک کو یہ سن کر بڑا افسوس ہوا اور اس سے کہنے لگا کہ مائی تیرے ماجرے سے ہمیں دلی صدمہ پہنچا ہے"۔      ( ١٩٤١ء، الف لیلٰہ و لیلٰہ، ٣٦٦:٢ )

اشتقاق

پراکرت کے لفظ 'مااِآ' سے ماخوذ ہے۔ ١٤٣٥ء کو "کدم راو قدم راو" میں مستعمل ہے۔

مثالیں

جنس: مؤنث