مابعد
معنی
١ - ماقبل کی ضد، جو بعد میں آئے، پیچھے آنے والا، پچھلا۔ "صلاحیتوں کے متعلق جو ادوارِ مابعد میں آزاد منش ہندوستانی صوفیوں میں ظاہر ہوئے۔" ( ١٩٨٩ء، برصغیر میں اسلامی کلچر، ١٩٦ ) ١ - اس کے بعد، بعدازاں۔ "اوپر کے نکات محض ایک دیپاچہ کی حیثیت رکھتے ہیں اور مابعد ان کی توسیع کی جائے گی۔" ( ١٩٦٣ء، تجزیہ نفس، ١٦ )
اشتقاق
عربی زبان میں اسم موصول 'ما' کے ساتھ اسم ظرف 'بعد' لگانے سے مرکب 'مابعد' بنا اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور صفت اور متعلق فعل مستعمل ہے ١٨٥٦ء کو "فوائد الصبیان" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں