مادرانہ

قسم کلام: صفت نسبتی

معنی

١ - مادر سے منسوب، ماں کی طرح۔ "است (آئس) پیکر انسانی میں آ کر بیوی کی محبت اور وفا، مادرانہ، والہانہ پن اور اولاد کے لیے شفقت، تردد اور فکر کا ارفع ترین نمونہ بنی۔"      ( ١٩٩٠ء، بھولی بسری کہانیاں، مصر، ٢٧:١ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'مادر' کے ساتھ 'انہ' بطور لاحقۂ صفت و تمیز لگانے سے 'ماورانہ' بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت اور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٣ء کو "بست سالہ عہد حکومت" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

اصل لفظ: مادَر