مادی
معنی
١ - مادہ سے منسوب، مادے کا نیز ذاتی، اصلی، خلقی۔ "اپنے قومی تشخص کے لیے جو مطالبہ کیا وہ اس بنا پر نہ تھا کہ ہمیں ایک مادی حدود کا پابند ملک درکار ہے۔" ( ١٩٩٣ء، اردو نامہ، لاہور، اگست، ١٥ ) ١ - مجرد کی ضد، مادی دنیا۔ (پلیٹس)۔
اشتقاق
عربی زبان سے مشتق اسم 'مادہ' کی 'ہ' حذف کر کے 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور صفت اور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٠٢ء کو "نثر بے نظیر" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - مادہ سے منسوب، مادے کا نیز ذاتی، اصلی، خلقی۔ "اپنے قومی تشخص کے لیے جو مطالبہ کیا وہ اس بنا پر نہ تھا کہ ہمیں ایک مادی حدود کا پابند ملک درکار ہے۔" ( ١٩٩٣ء، اردو نامہ، لاہور، اگست، ١٥ )