ماسٹر
معنی
١ - ماہر، کامل فن۔ "وہ اس امر کے ماسٹر ہیں کہ کبھی ہندوستانیوں اور انگریزوں میں دوستی و محبت اور اخلاص کا برتاؤ نہ ہو۔" ( ١٩٦٠ء، سرسید احمد خاں، ٣٥ ) ٢ - مالک، سردار۔ (ماخوذ: نوراللغات؛ جامع اللغات)۔ ١ - تعلیم دینے والا، استاد، معلم۔ "ماسٹر منگل سنگھ اردو اور ریاضی کے استاد تھے۔" ( ١٩٨٧ء، شہاب نامہ، ٨١ ) ٢ - اعلٰی تعلیمی ڈگری یا سند، ماسٹر آف آرٹس یا سائنس کا مخفف نیز اس ڈگری کا حامل (شخص)۔ ہزاروں ہم میں ہوں گے بیچلر اور ماسٹر پیدا مگر اے قوم پھر یہ صورتیں پیدا کہاں ہم میں ( ١٨٨٩ء، کلیاتِ نظم حالی،١، ٦٥:٢ )
اشتقاق
اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ عربی رسم الخط کے ساتھ اردو میں بطور اسم اور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٤٧ء کو "عجائبات فرنگ" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - ماہر، کامل فن۔ "وہ اس امر کے ماسٹر ہیں کہ کبھی ہندوستانیوں اور انگریزوں میں دوستی و محبت اور اخلاص کا برتاؤ نہ ہو۔" ( ١٩٦٠ء، سرسید احمد خاں، ٣٥ ) ١ - تعلیم دینے والا، استاد، معلم۔ "ماسٹر منگل سنگھ اردو اور ریاضی کے استاد تھے۔" ( ١٩٨٧ء، شہاب نامہ، ٨١ )