مالیکیول

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - [ طبیعات ]  عنصر کا وہ چھوٹے سے چھوٹا ذرہ جو ایک عنصر کی تمام خصوصیات کو ظاہر کرے۔ "ان کا یہ انتشار مالیکیول کی مستقل حرکت کا نتیجہ ہے۔"      ( ١٩٨٥ء، حیاتیات، ١٣٩ )

اشتقاق

انگریزی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٧٠ء کو "جدید طبیعات" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - [ طبیعات ]  عنصر کا وہ چھوٹے سے چھوٹا ذرہ جو ایک عنصر کی تمام خصوصیات کو ظاہر کرے۔ "ان کا یہ انتشار مالیکیول کی مستقل حرکت کا نتیجہ ہے۔"      ( ١٩٨٥ء، حیاتیات، ١٣٩ )

اصل لفظ: Molecule
جنس: مذکر