ماموں

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - ماں کا بھائی "ہے تو وہ میرے ماموں کا بیٹا مگر . بالکل بھیڈ کٹ لگتا ہے۔"      ( ١٩٨٠ء، ماس اور مٹی، ٤٧ ) ٢ - [ عورات ]  سانپ "ایک کالے سانپ نے . ایک بالشت اوپر سر نکال کر ماتا بدل کی بین نوازی کی . ٹوکری میں وہم پرست عورتوں کے ماموں ناچ رہے تھے۔"      ( ١٩٤٠ء، مضامین رشید، ١٢٩ )

اشتقاق

سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'ماما' کا متبادل املا ہے۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔

مثالیں

جنس: مذکر