مانجا

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - پتنگ کی ڈور کو سونتنے کا مسالا جو چاولوں کی لبدی میں پسا ہوا اور کپڑ چھان کیا ہوا شیشہ اور رنگ ملا کر بناتے ہیں۔  وہ تو سادہ اور کچا دھاگا تھا ہم نے مانجے سے اوس پہ رنگ کیا      ( ١٨٥٨ء، کلیات تراب، ٥٥ )

اشتقاق

سنسکرت سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٥٨ء کو"کلیات تراب" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مذکر