ماہانہ

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - مہینے کی تنخواہ، وظیفہ۔ "ہم لوگ زیرتربیت تھے اور صرف تین سو روپے ماہانہ تربیت پاتے تھے۔"      ( ١٩٩٣ء، قومی زبان، کراچی، جنوری، ٣١ ) ٢ - مہینے کا، ماہوار۔ "کالج کی مالک اور پرنسپل ڈیڑھ ڈیڑھ سو ماہانہ کی رسیدیں ان سے لیتیں اور اسّی اسّی روپے دونوں کو تھما دیتیں۔"      ( ١٩٩٠ء، چاندنی بیگم، ١٧ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'ماہ' کے ساتھ 'انہ' بطور لاحقہ نسبت و تمیز لگانے سے 'ماہانہ' بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم صفت اور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٣ء کو "کلیات قدر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مذکر