ماہوار
معنی
١ - ماہانہ تنخواہ یا وظیفہ، مشاہرہ۔ "ان کی بھیجی ہوئی ماہوار ہر مہینے باقاعدگی سے ان کے اہل و عیال کو ملتی رہتی تھی"۔ ( ١٩٨٨ء، سلیوٹ، ١ ) ١ - ہر مہینے، ماہ بماہ، مہینے کے مہینے، مہینے بھر میں، ہر مہینے کا۔ "ملازمین کی تنخواہ دس روپے ماہوار کے لگ بھگ تھی"۔ ( ١٩٩٣ء، اردونامہ، لاہور، جون، ١٤ )
اشتقاق
فارسی زبان سے لفظ 'ماہ' کے ساتھ لاحقہ صفت لگا کر اسم صفت بنایا گیا ہے۔ اردو میں بطور اسم نکرہ و متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٨٦٩ء کو "مطالبات بخار" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں