ماہی

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - مچھلی۔ آج لٹریری لطیفہ یہ سنا اک دوست سے میم نے ماہی کے نگلا حضرت ذوالنون کو     "دریا مٹی شامل کرتا رہتا ہے . اور افزائش ماہی کے لیے مفید ہوتا ہے"۔      ( ١٩٢١ء، کلیات، اکبر، ٩٢:٢ )( ١٩٨٤ء، جدید عالمی معاشی جغرافیہ، ٣٢ ) ٢ - زیرزمین وہ روایتی مچھلی جس کی نسبت خیال تھا کہ اس کی پشت پر ایک گائے اور اس گائے کے سینگ پر زمین قائم ہے۔  چہرے سے ہیبتِ اسدِ حق ہے آشکار ماہی یہ پائے گاوِ زمیں کو نہیں قرار      ( ١٨٧٤ء، مراثی، انیس، ١٣١:٥ ) ٤ - [ ٹھگی ]  کسّی، کدال۔ ٹھگوں میں کسّی کی قسم بہت اچھی سمجھی جاتی ہے، ماہی بھی کہتے ہیں"۔      ( ١٩٤٤ء، اصطلاحات پیشہ وراں، ٢٠٥:٨ )

اشتقاق

فارسی زبان سے اسم جامد ہے۔ اردو میں ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - مچھلی۔ آج لٹریری لطیفہ یہ سنا اک دوست سے میم نے ماہی کے نگلا حضرت ذوالنون کو     "دریا مٹی شامل کرتا رہتا ہے . اور افزائش ماہی کے لیے مفید ہوتا ہے"۔      ( ١٩٢١ء، کلیات، اکبر، ٩٢:٢ )( ١٩٨٤ء، جدید عالمی معاشی جغرافیہ، ٣٢ ) ٤ - [ ٹھگی ]  کسّی، کدال۔ ٹھگوں میں کسّی کی قسم بہت اچھی سمجھی جاتی ہے، ماہی بھی کہتے ہیں"۔      ( ١٩٤٤ء، اصطلاحات پیشہ وراں، ٢٠٥:٨ )

جنس: مؤنث