مبدا
معنی
١ - شروع ہونے کی جگہ، جائے ظہور، منبع، بنیا، اصل، جڑ، آغاز، ابتدا۔ "حیات کے معنی ہیں اپنے مبداء سے الگ ہو کر دنیا میں آنا"۔ ( ١٩٩٥ء، قومی زبان، کراچی، فروری، ٤١ ) ٢ - [ تصوف ] ذاتِ واجب تعالٰی اور اسمائے کلی کو کہتے ہیں۔
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب کے سے ظرف مکاں ہے۔ اردو میں ١٦٠٣ء کو "شرحِ تمہیداتِ ہمدانی" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - شروع ہونے کی جگہ، جائے ظہور، منبع، بنیا، اصل، جڑ، آغاز، ابتدا۔ "حیات کے معنی ہیں اپنے مبداء سے الگ ہو کر دنیا میں آنا"۔ ( ١٩٩٥ء، قومی زبان، کراچی، فروری، ٤١ )