مبشر
قسم کلام: صفت ذاتی
معنی
١ - بشارت یافتہ، جس کو خوش خبری دی گئی ہو، جس کو بشارت دی گئی ہو۔ سلام ان پر جو ہیں جملہ صحائف کے مبشر ازل سے قائد آئین دو عالم مقرر ( ١٩٩٣ء، زمزمۂ اسلام، ٧٨ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم صفت ہے۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٠٦ء کو "الحقوق و الفرائض" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: بشر
جنس: مذکر