مبیضہ

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - سفید اوصاف، مسودے کی صاف اور درست لکھی ہوئی نقل۔ "ترجمہ کرتے چلے جاتے ہیں، مسودے میں کہیں کانٹ چھانٹ نہیں ہوتی جو مسودہ ہوتا ہے وہی مبیضہ۔"      ( ١٩٨٥ء، بزم خوش نفساں، ٢١ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٤٨ء کو"اصول فن قبالت" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - سفید اوصاف، مسودے کی صاف اور درست لکھی ہوئی نقل۔ "ترجمہ کرتے چلے جاتے ہیں، مسودے میں کہیں کانٹ چھانٹ نہیں ہوتی جو مسودہ ہوتا ہے وہی مبیضہ۔"      ( ١٩٨٥ء، بزم خوش نفساں، ٢١ )

اصل لفظ: بیض
جنس: مذکر