متاخر
معنی
١ - پیچھے آنے والا، بعد کا، آخر کے زمانے کا۔ "ایسی صورت میں یہ شبہ گزرتا ہے کہ متاخر نے متقدم کا مضمون چرا لیا ہے۔" ( ١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ٥١ ) ٢ - مدت ملازمت کے لحاظ سے کمتر، جونیر۔ "٩١۔٦۔١ سے اپنی تنخواہ کے تعین کے بعد اپنے متاخر . سے کم تنخواہ لے گا۔" ( ١٩٩٣ء، اردو نامہ، لاہور، مئی، ٣٨ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٤٥ء کو "داستان ریاضی" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں