متاع

قسم کلام: اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )

معنی

١ - وہ چیز جس سے نفع حاصل ہو جیسے تجارت کا مال، مال و اسباب، پونجی، اسباب، سرمایہ۔  متاع عالمین ہیں جن کی رحمت کے فیوض سکھائے ہم کو بحرِ زیست کے فن و عروض      ( ١٩٩٣ء، زمزمۂ درود، ١٤٤ )

اشتقاق

عربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔