متحصن

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - جو محفوظ ہونے کے لیے قلعے میں بند ہو جائے، قلعہ بند، قلعہ نشین۔ "قباچہ ملتان کے قلعے میں متحصن ہو گیا۔"      ( ١٩٥٣ء، تاریخ مسلمانان پاکستان و بھارت، ١٥٩:١ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم صفت ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٧ء کو "حملات حیدری" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - جو محفوظ ہونے کے لیے قلعے میں بند ہو جائے، قلعہ بند، قلعہ نشین۔ "قباچہ ملتان کے قلعے میں متحصن ہو گیا۔"      ( ١٩٥٣ء، تاریخ مسلمانان پاکستان و بھارت، ١٥٩:١ )

اصل لفظ: حصن