متخلخل

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - اندر سے خالی، پولا، کھوکھلا، پلپلا۔ "گہرے اور متخلخل اور پلپلے اعضا سے خون بند کرنے کے لیے بعض ادویات بھی استعمال کی جاتی ہیں۔"      ( ١٩٧٠ء، گھریلو انسائیکلوپیڈیا، ٢٥٩ ) ٢ - وہ عورت جو پاؤں میں خلخال پہنے ہو۔ (ماخوذ؛ نور اللغات، مہذب اللغات)

اشتقاق

عربی زبان میں رباعی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٣٨ء کو "ستہ شمسیہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - اندر سے خالی، پولا، کھوکھلا، پلپلا۔ "گہرے اور متخلخل اور پلپلے اعضا سے خون بند کرنے کے لیے بعض ادویات بھی استعمال کی جاتی ہیں۔"      ( ١٩٧٠ء، گھریلو انسائیکلوپیڈیا، ٢٥٩ )

اصل لفظ: خلخل