متداول

قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )

معنی

١ - دست بدست پہنچا ہوا، جس کا چلن ہو، مروّج، رائج، عام، زیرگردش۔ "اصفہان میں طرز ہندی یا طرز اصفہانی کے نام سے ایک طرز معروف اور متداول تھا"      ( ١٩٩٨ء، قومی زبان، کراچی، مارچ، ٢١ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٨٣ء کو "مقالات حالی" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

اصل لفظ: دول