متدین

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - دین دار، متقی، پرہیزگار، نیک، پارسا۔ "آنحضرتۖ اسے متدین لوگوں کا پسندیدہ لباس تصور فرماتے تھے۔"      ( ١٩٩٢ء، اسلامی تصوف اہل مغرب کی نظر میں، ٩٢ ) ٢ - دیانتدار، ایماندار، بات کا سچا۔ "وہ ایک قابل و تجربے کار ماہر مالیات و اقتصادیات ہونے کے ساتھ ساتھ ایک محتاط اور متدین سینئر افسر ہونے کی بھی شہرت رکھتے تھے۔"      ( ١٩٩٦ء، قومی زبان، کراچی، دسمبر، ١٠٥ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٣٨ء کو "بستانِ حکمت" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

اصل لفظ: دین