متر
معنی
١ - دوست، رفیق، یار، خیر خواہ، ساتھی۔ "وہ آدمی تمہارا متر یا خیرخواہ نہیں جو لوگوں میں تمہاری شکایت اس نیت سے کرتا ہے کہ تمہاری ہتک ہو۔" ( ١٩٨٥ء، مہا بھارت کٹھن مالا، ١٣ ) ٢ - مصاحب، ہم نشین۔ (فرہنگ آصفیہ، جامع اللغات) ٣ - سورج، آفتاب۔ سب پہ غالب تھا اثر متر کا سیاروں میں تھا نمایاں یہی قسمت کے مددگاروں میں ( ١٩٤٥ء، کمار سمبھو، ١٤٩ )
اشتقاق
سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٠٣ء کو "مثنوی نوسرہار" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - دوست، رفیق، یار، خیر خواہ، ساتھی۔ "وہ آدمی تمہارا متر یا خیرخواہ نہیں جو لوگوں میں تمہاری شکایت اس نیت سے کرتا ہے کہ تمہاری ہتک ہو۔" ( ١٩٨٥ء، مہا بھارت کٹھن مالا، ١٣ )