متشاعر

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - جو شاعر نہ ہو مگر اپنے آپ کو شاعر سمجھے یا ظاہر کرے، شاعر بننے والا، مصنوعی شاعر۔ "متشاعروں کے ہاں تازگی اور سچائی مفقود ہوئی ہے۔"      ( ١٩٩٧ء، قومی زبان، کراچی، جولائی، ٣٦ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٠٦ء کو "مخزن" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

اصل لفظ: شعر