متشنج
معنی
١ - سردی یا گرمی سے سکڑنے والا، اینٹھنے والا، تشنج میں مبتلا۔ "وفور جذبات سے میرا سینہ متشنج ہوگیا۔" ( ١٩٨٢ء، اردو افسانہ اور افسانہ نگار، ٣٢٨ ) ٢ - [ مجازا ] اضطراری، غیرمسلسل، وقفے وقفے سے ہونے والا۔ "ان متشنج کوششوں کا نتیجہ اس سے کچھ زائد نہیں ہوا کہ چند عمارتوں کے نقشے کھینچ گئے اور بے پروائی سے مقامی مرمتیں ہوگئیں۔" ( ١٩٠٧ء، کرزن نامہ، ١٧٣ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٠٦ء، کو "الحقوق و الفرائض" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں